ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کو این اے 246 میں پولنگ ایجنٹ نہیں مل رہے ، ووٹر کہاں سے آئیں گے : حیدر عباس رضوی

datetime 7  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءحیدر عباس رضوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف انتخابات سے راہ فرار چاہتی ہے کیونکہ انہیںاین اے 246 میں پولنگ ایجنٹ نہیں مل رہے تو یہ ووٹر کہاں سے لائیں گے۔حیدر عباس رضوی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 200 سے زائد دن تک پورے پاکستان میں تماشہ لگایا گیا ۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ تحریک انصاف کے نعرے تھے کہ وہ نواز شریف کا استعفیٰ لیں گے ، انتخابی اصلاحات کروائیں گے ، ملک میں تبدیلی لائیں گے اور سول نافرمانی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان سب میں سے کچھ بھی نہیں ہوا اور اور یہ پارلیمنٹ میں واپس آ گئے ہیں تو عوام کو بتایا جائے کہ پارلیمنٹ میں واپسی کس ڈیل کے تحت کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال 12 اگست کو وزیر اعظم کی جانب سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا گیا تھا لیکن انہوں نے اس کے باوجود اسلام آباد میں دھرنا دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اب قوم کو سچ بتانا ہو گا اور بتایا جائے ہ ڈیل کب اور کن شرائط پر ہوئی ہے۔

حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پر تحریک انصاف پر الزامات لگائے جا رہے ہیں اور ان جھوٹے مقدمات کے الزام میں ان کی جماعت ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرے گی۔ این اے 246 سے ایم کیو ایم مسلسل 7 متربہ جیت چکی ہے اور اس مرتبہ بھی ایم کیو ایم کے امیدوار کنور نوید جمیل کو جتوانے کے لیے عوام ان کے ساتھ ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ حلقے کے عوام کو 23 اپریل کا بے چینی سے انتظار ہے اور لوگ ایم کیو ایم کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے الیکشن کمیشن کو دوخواست دائر کی گئی ہے کہ ایم اے 246 میں ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم حلقہ میں شفاف انتخابات چاہتی ہے لیکن تحریک انصاف کی جانب سے جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنماءفیصل واڈا کی جانب سے متحدہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن ان کی اپنی حیثیت برساتی مینڈک جیسی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف جیسی سیکورٹی مانگ رہی ہے اسے ویسی ہی دی جائے گی لیکن اس کے باوجود تحریک انصاف کے امیدوار کی ضمانت ضبط ہونے جا رہی ہے۔حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا منشور اشتعال انگیزی ہے لیکن اشتعال انگیزی ایم کیو ایم کو سوٹ نہیں کرتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…