لام آباد(نیوز ڈیسک) وزارت داخلہ نے منی لانڈرنگ قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے جس سے ماڈل ایان علی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے منی لانڈرنگ قوانین میں سختی کا فیصلہ کر لیا ہے اور نئے بنائے جانے والے قوانین کے مطابق منی لانڈرنگ پر ایان علی کو 14سال قید کے ساتھ ان کی جائیداد بھی ضبط ہو سکتی ہے۔ ان قوانین کی رو سے ایان علی منی لانڈرنگ کیس میں مزید گرفتاریوں کیلئے ماڈل پر منی لانڈرنگ کے ساتھ کالے دھن کو سفید کرنے کا کیس بھی چلایا جاسکے گا۔وزارت داخلہ کی طرف سے قوانین کی تبدیلی کے فیصلے نے ماڈل ایان علی کے گرد گھیرا اور تنگ کر دیاہے امید کی جا رہی ہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث دیگر افراد کے نام بھی جلد شامنے آجائیں گے