بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

تحریک انصاف الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے،ایم کیوایم

datetime 7  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

اسلام آباد( نیوزڈیسک )ایم کیوایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ این اے 246 سے عوام کنور نوید کو بھاری مینڈیٹ دینے کے لیے تیار ہیں اس لیے تحریک انصاف اب الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے کیونکہ اس کے امیدوار کی ضمانت ضبط ہونے والی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ فیصل واڈا کی زبان ایسے چلتی ہے جیسے مینڈکی کو زکام ہوگیا، این اے 246 میں تحریک انصاف کی عزت داو¿ پر لگی ہے انہیں وہاں کے لیے پولنگ ایجنٹ بھی نہیں مل رہے جب کہ ایم کیو ایم 7 بار اس حلقے سے جیت چکی ہے اور اس بار بھی ہماری فتح یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی اشتعال انگیزی قابل مذمت ہے، ہم پر امن انتخابات چاہتے ہیں اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں وہ قانون پر عملدرامد یقینی بنایا جائے۔ ان کہنا تھا کہ این اے 246 سے عوام کنور نوید کو بھاری مینڈیٹ دینے کے لیے تیار ہیں اس لیے تحریک انصاف اب الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے کیونکہ اس کے امیدوار کی ضمانت ضبط ہونے والی ہے۔
حیدر عباس رضوی نے کہا کہ تحریک انصاف نے جس پارلیمنٹ کو گالی دی اس میں شرکت کیوں کی، وزیراعظم نے دھرنے سے قبل ہی جوڈیشل کمیشن کی پیشکش کی لیکن اسے کیوں مسترد کیا گیا، تحریک انصاف نے دھرنے کے دوران وزیراعظم کے استعفے، انتخابی و سیاسی اصلاحات اور سول نافرمانی کی باتیں کیں لیکن وہ سب کہاں گیا، اب تحریک انصاف بتائے کہ اس نے دھرنے میں جو کچھ کیا اس کے پیھچے کیا مقاصد تھے اور یہ کس ڈیل کے تحت پارلیمنٹ میں واپس آئے ہیں۔
اس موقع پر فیصل سبز واری کا کہنا تھا کہ لوگوں کو مشتعل اور ان کے جذبات کو مجروح کرنا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہے، ا?ج بینک ڈیفالٹر لوگ گاڑیوں میں بیٹھ کر تبدیلی کا نعرہ لگا رہے ہیں ہم پر امن انتخاب کا انعقاد چاہتے ہیں ورنہ تحریک انصاف کے الزامات کا جواب دینے کی طاقت رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…