اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

صولت مرزا کے ویڈیو بیان کی تحقیقات شروع

datetime 7  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس میں پھانسی کے مجرم صولت مرزا کے ویڈیو بیان کی تحقیقات شروع ہوگئی ہے۔ نئی جے آئی ٹی نے کراچی میں اجلاس بلایا اور اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے۔صولت مرزا نے پھانسی سے چند گھنٹے پہلے جو بیانات دیئے تھے۔ ان سے ہلچل مچی اور پھانسی ملتوی ہوئی تھی جس کے بعد نئی تفتیش کا فیصلہ کیا گیا تھا۔منگل کوجے آئی ٹی نے از سر نو تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ٹیم مقتول کی بیوہ کے1997 میں کیے گئے انکشافات کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔بیوہ نے بتایا تھا کہ ایم کیوایم رہنماو¿ں نے قتل سے پہلے دھمکیاں دی تھیں۔ بیوہ شہناز حامد نے پولیس ٹیم کو دھمکیوں سے آگاہ کیا تھا۔ نسرین جلیل، آفتاب شیخ، قاضی خالد، شعیب بخاری، فاروق ستار اور ایم اے جلیل پر دھمکیوں کے الزامات عائد کیے گئے تھا۔ پولیس کو جائے واردات سے دفتری بیگ میں موجود 18 فائلیں ملی تھیں۔ فائلوں میں کے ای ایس سی کے ملازمین کی معطلی اور برطرفی کے احکامات تھے۔ صولت مرزا کے بیان کا ابتدائی جائزہ لینے کیلئے نئی جے آئی ٹی کا کراچی سینٹرل پولیس آفس میں غیر رسمی اجلاس ہوا۔ ڈی آئی جی ٹریفک امیرشیخ کی سربراہی میں بنائی گئی ٹیم کے اراکین سر جوڑ کر بیٹھے اور تحقیقات کے لیے حکمت عملی طے کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…