اسلام آباد(نیوزڈیسک )سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا اور اپوزیشن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ اور ہنگامہ آرائی تو معمول کا کام ہے لیکن آج کے اجلاس میں ہونے والی گفتگو نے سب کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے حیدر آباد میں بس اڈے کے معاملے پر صوبائی وزیرخزانہ مراد علی شاہ اور شہریار مہر میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ مراد علی شاہ کے جوابی ریمارکس پر اپوزیشن نے شور شرابہ کر دیا۔ اس دوران ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے قائد حزب اختلاف کو کہا معاملہ عدالت میں ہو تواس پر بحث نہیں کرتے بیٹا۔ جواب میں شہریار مہر نے کہا امی جی یہ تو اپ کا اختیار ہے جس پر تمام ارکان اسمبلی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔ ایوان میں شہلا رضا کا کہنا تھا کہ آسی طرح بحث میں الجھے رہیں گے تو اسمبلی اجلاس اور میڈیا پروگرام میں کوئی فرق نہیں رہے گا۔ میڈیا صرف شور شرابا دکھاتا ہے یہاں قانون سازی ہو رہی ہے –
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)
-
عوام کے لیے الرٹ! الرجی اور نزلہ زکام کی یہ دوا ہرگز نہ خریدیں!
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کیلئے اہم ہدایت نامہ جاری
-
سرکاری ملازمین کیلئے نئے قوانین کی تیاری، سول سروس میں بڑی تبدیلیاں تجویز
-
معروف کامیڈین و سٹیج اداکار آصف اقبال انتقال کرگئے
-
مسافروں کیلیے الرٹ؛ دبئی، ابوظہبی اور شارجہ کی کئی پروازیں منسوخ
-
طلبہ کیلئے ای بائیکس، ایک لاکھ مزید بائیکس کا اعلان، درخواست کی آخری تاریخ آگئی
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
فیول ریلیف اسکیم: عوام کیلیے بڑی خوشخبری، حکومت نے اہم شرط ختم کر دی
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مرکزی ہوائی اڈے کے قریب زوردار دھماکے، آگ کے شعلے بلند
-
ملک بھر میں سونےکی قدر میں کمی
-
پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خوشخبری



















































