اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

سندھ اسمبلی کا ایوان پھر مچھلی بازار بن گیا

datetime 7  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سندھ اسمبلی کا ایوان آج پھر مچھلی بازار بن گیا۔ فنکشنل لیگ کے شہر یار مہر نے اسپیکر آغا سراج درانی پر ایوان کو رولز سے ہٹ کر چلانے کا الزام لگادیا۔اس پراسپیکر نے کہاکہ وہ قواعد پر عمل نہیں کرتے تو ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئیں۔سندھ اسمبلی کا اجلاس آج بھی کل کے معاملات پر شروع ہوا ۔اجلاس کے آغاز پر اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی نے کہاکہ اسمبلی میں گذشتہ روزافسوسناک واقعہ ہوا۔ایوان میں آئین کی کاپیاں پھاڑکراڑائی گئیں،جوشرمناک ہے۔ انہیں دنیا بھر سے فون آئے کہ ایوان میں شرمناک واقعہ ہوا۔آغا سراج نے شہریار مہر سے کہاکہ وہ ایوان سے معافی مانگیں۔اس پر شہر یار مہر کا کہنا تھاکہ ایوان کورولزکے مطابق نہیں چلایا۔آغا سرا ج نے کہاکہ وہ رولز پر عمل نہیں کرتے ہوئے ان کے خلاف عد م اعتماد لے آئیں۔دونوں اراکین کے درمیان تلخ جملوں کاتبادلہ ہوا اور دونوں جماعتوں ارکان میں بھی جملے بازی ہوئی۔اجلاس سے پہلے اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہاکہ ان کے پاس توجہ دلاﺅ نوٹسز نمٹانے کے لیے صرف تیس منٹ ہوتے ہیں۔ادھر اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے سید سردار احمد نے کہاکہ تحریک انصاف کے مستعفی ارکان کی اجلاس میں شرکت غیرآئینی ہے۔استعفوں کی منظوری کا باضابطہ اعلان کیا گیا، اس پر آغا سراج درانی کا کہنا تھاکہ انہوں نے استعفے منظور کرنے کا کہا مگر سیکرٹری نے سماعت کا موقع دینے کی سفارش کی۔استعفے الیکشن کمیشن کو نہیں بھجوائے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…