اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیب نے پنجاب میں جاری ترقیاتی اسکیموں کی تفصیلات طلب کرلیں

datetime 7  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز میں کرپشن، کمیشن مافیاز اور گھپلوں کی اطلاعات کے بعد نیب حکام اور محکمہ اینٹی کرپشن نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 5کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ترقیاتی اسکیموں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی ادارہ نیب کے پنجاب افس میں تعینات سیکشن افیسر کی جانب سے ایک مراسلہ 36 اضلاع میں تعینات ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن افیسرز، محکمہ ہائی ویز اور محکمہ بلڈنگز پنجاب کے ذمے داروں کے نام ارسال کیا گیا ہے جس کی کاپی اطلاع کی غرض سے سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی افس کو بھی بھجوائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مراسلہ میں قرار دیا گیا ہے کہ سرکاری اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور جاری ترقیاتی کاموں میں شفافیت بروقرار رکھنے کی غرض سے ضروری ہے کہ مالی سال 2014۔15 کے دوران پنجاب بھر میں ایسے ترقیاتی کام جن کی مالیت 5کروڑ یا اس سے زائد ہے ان کی تفصیلات نیب پنجاب کو ارسال کی جائیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اضلاع اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز تک کی تفصیلات پر مبنی رپورٹس ڈی سی اوزکی وساطت سے 8 یوم میں نیب پنجاب کو بھجوائی جانا ضروری ہے، معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ رپورٹس ترقیاتی کاموں میں کمیشن مافیا، کرپشن اور سیاسی بنیادوں پر نوازے گئے ٹھیکے داروں کو دیے گئے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات سامنے ا?نے پر طلب کی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…