ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

ماڈل ایان علی سابق صدر کو بھی لے ڈوبی

datetime 6  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پانچ لاکھ ڈالر سمگل کرنے کی کوشش میں گرفتارہونے والی سپر ماڈل ایان علی کی مدد کرنے والی اہم شخصیت، جو کہ ایک سابق صدر کے پی اے بھی ہیں، کا ایئرپورٹ انٹری پاس منسوخ کردیا گیا ہے۔

اخبار ”ڈان“ کے مطابق ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کو پاس نمبر 03234 ضبط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 21 سالہ ماڈل اس پاس کی مدد سے پاکستان کے کسی بھی ایئرپورٹ میں داخل ہونے کا اختیار رکھتی تھیں۔ اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاس کی منسوخی اہم شخصیت کی طرف سے ایان علی کی مدد کی کوشش کے شواہد سامنے آنے کے بعد کی گئی۔ جب سپر ماڈل کو بےنظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روکا گیا تو ان کے ساتھ موجود اہم شخصیت نے ایک سابقہ وفاقی وزیر کے بھائی سے رابطہ کیا جو اپنا اثر ورسوخ استعمال کرنے کے لئے ایئرپورٹ بھی پہنچے۔ بعدازاں مبینہ طور پر سابقہ وفاقی وزیر نے بھی کسٹم حکام سے رابطہ کیا اور انہیں ایان علی کی معصومیت کے متعلق قائل کرنے کی کوشش کی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاس کی منسوخی سے متعلق ملک کے تمام ایئرپورٹوں کو مطلع کردیا گیا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…