جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان یمن کی جنگ میں ثالثی رہے، فریق نہ بنے

datetime 6  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جنگ زدہ یمن کی صورتحال اور سعودی عرب کی سلامتی کے معاملے پر بلائے گئے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر چودھری اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مشترکہ ایوان ایک سپریم ادارہ ہے لیکن یمن جنگ پر اجلاس ”گونگلوئوں” سے مٹی جھاڑنے کے برابر ہے۔ حکومت گول مول باتیں کرکے مینڈیٹ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ چودھری اعتزاز نے کہا کہ وزیراعظم کو پوری اُمت مسلمہ میں جانا چاہیے تھا لیکن افسوس وہ صرف ترکی ہی گئے۔ صرف ترکی اور ریاض وفد بھیجنے سے کام نہیں ہوگا۔ وزیراعظم سب کو اکھٹا کرکے اس اہم مسئلے کا حل تلاش کریں۔ کوشش کریں کہ یہ آگ جنگ کی بجائے سفارتکاری سے بجھ جائے۔ پاکستان کو یمن کے معاملے پر فریق نہیں بلکہ ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اعتزاز احسن نے مطالبہ کیا کہ ایوان کو بتایا جائے کہ سعودی عرب کی جغرافیائی سرحدوں کو کس صورت خطرہ ہے؟۔ حکومت سعودی عرب کے معاملے پر اپنی واضع ترجیحات، ارادے اور کمٹمنٹس بتائے؟ یہ بھی بتایا جائے کہ پاکستانی فوج سعودی عرب بھیجنے کے اخراجات کون برداشت کرے گا اور پاکستانی فوجی دستوں کی سعودی عرب میں کمانڈ کون کرے گا؟۔ –



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…