جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

این اے 246 فوج کے حوالے کیا جائے، تحریک انصاف

datetime 6  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)تحریک انصاف نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔کمشنر ہاؤس کراچی میں انتخابی کشیدگی کم کرنے کے لئے متحدہ کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماؤں عارف علوی اور ضمنی انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل نے یہ مطالبہ کیا۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ این اے 246 میں ساری ہنگامہ آرائی کنور نوید جمیل کروا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں، ہمارے لوگوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر جماعتیں ہی حلقے طے کریں تو انتخاب کرانے کی کیا ضرورت ہے، یہاں تک کہ وزیراعلیٰ سندھ بھی کہتے ہیں کہ حلقہ روایتی طور پر ایم کیو ایم کا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے باعث گھر گھر جاکر لوگوں سے رابطہ نہیں کر پا رہے ، الیکشن کمیشن ان چیزوں کا کب نوٹس لے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم اپنے کارکنوں کو تصادم پر اکسا رہی ہے جب کہ پی ٹی آئی کے کیمپ پر حملہ کرنے والوں کو نائن زیرو پر ہار پہنائے گئے۔عمران اسماعیل کے مطابق ہمارے کارکنوں پر حملے ہورہے ہیں مگر الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہا۔اس موقع پر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کی پرامن انتخابات کی کوئی نیت نہیں۔اس سے قبل کراچی میں کمشنرہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں متحدہ کی جانب سے کنورنوید جمیل،محمد حسین اور تحریک انصاف کی جانب سیعمران اسماعیل اور عارف علوی نے شرکت کی۔ملاقات میں دونوں جماعتوں نے اپنے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران کمشنر کراچی شعیب صدیقی اور ایڈیشنل آئی جی غلام قادرتھیبو کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتیں تحمل کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے سیاسی رہنماؤں کوایک دوسرے کی قیادت کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…