بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

مردم شماری کے لیے ہاؤس لسٹنگ شروع کرنے کی ہدایات

datetime 6  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے ملک بھرمیں مردم شماری کیلیے ستمبرسے ہاؤس لسٹنگ شروع کرنیکی ہدایات جاری کردیں۔وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے صوبائی حکومتوں کوبھیجے گئے خصوصی سرکاری مراسلہ میں چاروں صوبائی حکومتوں کو رواں سال ستمبر اور اکتوبر کے 2ماہ میں ہاؤس لسٹنگ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلہ میں صوبائی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ اگروہ مردم شماری کیلیے کوئی مفید تجاویز دینا چاہیں تو ان پربھی غور کیا جائیگا مگر ہاؤس لسٹنگ کیلیے صوبائی حکومتیں ابھی سے اقدامات کریں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں سال ہاؤس لسٹنگ سمیت تمام ہوم ورک مکمل کیا جائیگا جس کے بعدمارچ2016 میں مردم شماری کا ا غاز ہوگا۔ مردم شماری کے دوران جن خاندانوں میں ایسے افراد شامل ہونگے جنکی نادرامیں رجسٹریشن نہیں ہوئی یا انھوں نے خود نہیں کروائی انہیں بھی رجسٹرڈ کیا جائیگا۔ اس مقصد کیلیے وفاقی حکومت وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں کی انتظامیہ کو نادرا کی بھی خدمات فراہم کریگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…