بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان ڈیل ہوگئی

datetime 6  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان ڈیل ہوگئی۔پارلیمنٹ کے باہر ڈائس پر شیخ رشید اور ایم کیوایم کی خاتون رہنما نسرین جلیل کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ،عمران خان دونوں کو دیکھ کر ہنستے رہے۔پیر کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد ڈائس پر موجود ایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل میڈیا ٹاک کرنے کے لئے پہلے سے موجود تھیں اس دوران شیخ رشید اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی میڈیاسے ٹاک کرنے کے لئے آگئے ۔اس دوران نسرین جلیل نے عمران خان اور شیخ رشید کو سلام کیا اور کہا کہ آپ لوگ لیٹ ہوگئے ہیں ۔ شیخ رشید نے نسرین جلیل سے درخواست کی کہ صرف2 منٹ عمران خان کو بات کرنے دیں ۔جس پر نسرین جلیل نے شیخ رشید سے شرط رکھی کہ عمران خان اپنا رویہ نرم رکھیں گے

مزید پڑھئے:بجلی بندش کے باعث تنگ بیوی اپنا سسرال چھوڑ کر میکے آ گئی

،شیخ رشید نے نسرین جلیل کی شرط قبول کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہماری بہن ہیں اور ہم بہنوں کیلئے نرم رویہ رکھتے ہیں ۔جس پر نسرین جلیل نے اصرار کیا کہ صرف بہنوں کیلئے نہیں بلکہ سب کیلئے رویہ نرم رکھنا ہوگا ،اس اصرار پر شیخ رشید نے عمران خان کی جانب سے یقین دہانی کرائی کہ ہاں ہاں میری بہن عمران خان سب کیلئے رویہ نرم رکھیں گے جس کے بعد نسرین جلیل نے ڈائس چھوڑ دیا ۔اس دوران عمران خان دونوں رہنماﺅں کے درمیان اس مکالمے پر لطف و اندوز ہوتے رہے اور ہنستے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…