اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے تمام ممبران اسمبلیوں میں اجنبی تصور کیے جائیں گے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے اسمبلیوں میں واپس آنے کا اعلان کیا گیا ہے لیکن ان سے سوال کیا جانا چاہیئے کہ ان کے ممبران نے استعفیٰ دیا بھی تھا کہ نہیں؟ یمن کے میں جاری جنگ اور کشیدہ حالات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا پاکستان کو اس معاملے میں مفاہمتی کردار ادا کرنا چاہیے۔اور کسی بھی طرح اس جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیئے۔آئین میں کی جانے والی 21 ویں ترمیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مجلس عاملہ نے 21 ویں ترمیم کو امتیازی قرار دیا تھا اس لیے حکومت کو چاہیئے کہ اس ترمیم پر نظرثانی کی جائے۔