اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

وفاقی حکومت نے تھر سے کوئلہ نکالنے کیلئے مشینری کی درآمد کو ڈیوٹی فری قرار دیدیا

datetime 5  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاق نے تھر سے کوئلہ نکالنے کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنیوالی غیر ملکی کمپنیوں کیلئے پلانٹس، مشینری وآلات اور مخصوص گاڑیوں کی درآمد کو کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیدیا ۔ ایف بی آر کے مطابق یہ چھوٹ ان کمپنیوں کیلئے ہوگی جن کے پاس تھر کے ذخائرکے کسی بلاک کی لیز ہوگی جو کمپنیاں یہ پلانٹ، مشینری،آلات اورگاڑیاں درآمد کریں گی وہ ایف بی آر کی اجازت کے بغیر ان کو کسی مقامی کمپنی یا فرد کو فروخت نہیں کر سکیں گی اور اگر کوئی کمپنی ایسی فروخت میں ملوث پائی گئی تو اس سے وہ تمام ٹیکس و ڈیوٹیاں جو ان اشیاء کی کمرشل درآمد کے وقت رائج ہونگی وصول کی جائینگی تاہم ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ پلانٹس، مشینری ، آلات اور مخصوص پتھریلی زمین پر چلائی جانیوالی گاڑ یوں کو ایف بی آر کے علم میں لائے جانے کے بعد تھر میں کام کرنیوالی کانکنی کی دیگر کمپنیوں کے حوالے کیا جاسکے گا ،تھر میں کام کرنیوالی کمپنیوں کے سربراہان یا ان کے مجاز نمائندے ایف بی آر کو حلف پر مبنی تحریر فراہم کریں گے کہ جو اشیا ء وہ درآمد کر رہے ہیں وہ ان کے کانکنی کے منصوبے کیلئے انتہائی اہم ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ڈیوٹی مراعات کے بعد اب تھر کے کوئلے کے ذخائر کو ترقی د یئے جانے کے امکانات بڑھ جائینگے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…