اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

صرف ہوائی فائرنگ کی ، کسی کو نشانہ بنانا مقصد نہیں تھا :مصطفیٰ کانجو

datetime 5  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوز ڈیسک) زین قتل کیس کے مرکزی مبینہ ملزم مصطفی کانجو نے تفتیشی افسر کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ مصطفٰی کانجو کا کہنا ہے کہ اس نے ہوائی فائرنگ کی ہے کسی کو نشانہ نہیں بنایا۔ لاہور کے علاقے کیولری گراؤنڈ میں دو گاڑیوں کے تصادم کے بعد مشتعل ہو کر فائرنگ کرنے والا مبینہ مرکزی ملزم مصطفٰی کانجو دس روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہے۔ ملزم مصطفٰی کانجو نے تفتیشی افسر کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے جس میں صرف فائرنگ کا اعتراف کیا ہے۔ بیان میں مصطفٰی کانجو کا کہنا ہے کہ اس نے ہوائی فائرنگ کی کسی راہ گیر کو نشانہ نہیں بنایا جب کہ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزم نے نشے کی حالت میں فائرنگ کی اور کلاشنکوف پر بھی ملزم کے فنگر پرنٹس ملے ہیں دوسری جانب ایس ایس پی انوسٹی گیشن ایازسلیم کا اس حوالے سے کہا ہے کہ مصطفٰی کانجو سے تفتیش جاری ہے۔ مصطفٰی کانجو نے ابھی تک قتل کا اعتراف نہیں کیا تاہم فرانزک رپورٹ اور پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد تفتیش میں پیش رفت متوقع ہے جب کہ وہ خود بھی ملزم سے کل ذاتی طور پر تفتیش کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…