اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

یمن کی صورت حال پر مشاورت کے لئے مصری وزیر دفاع کل پاکستان آئینگے

datetime 5  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یمن کی صورت حال پر مشاورت کے لئے مصری وزیر دفاع کل پاکستان پہنچیں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کی موجودہ صورت حال پاکستان اور مصر باہمی مشاورت کریں گے اور اس سلسلے میں مصر کے وزیر دفاع صدتی صبوحی کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے ۔ اپنے دورے کے دوران وہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور انہیں صدر عبدالفتح السیسی کا پیغام دیں گے ۔ مصری فوج ، بحریہ اور فضائیہ یمن میں باغیوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے یمن کے صدر منصورالہادی زمینی فوجیوں کو بھی مصری فوج سے کمک مل رہی ہے ۔ واضح رہے کہ مصری حکومت کے کسی بھی اعلی سطح کے اہلکار کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے مصری وزیر دفاع اپنے دورے کے دوران جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ صدر مملکت ممنون سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ ان کے پاکستانی ہم منصب خواجہ محمد آصف ان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شامل ہوں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…