کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کو 74 فیصد پاکستانیوں نے درست فیصلہ قرار دیا ہے جبکہ 25 فیصد اس کو غلط قرار دیتے ہیں۔مقامی اخبار جنگ کے مطابق ایک فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا،رائے عامہ کے جائزے میں لوگوں سے نائن زیرو پر چھاپے کے دوران ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری اور غیرقانونی ہتھیاروں کی برآمدگی کے بارے میں رینجرز کے دعو ے سے متعلق رائے لی گئی تو 46 فیصد کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں یہ دعویٰ بہت زیادہ درست ہے 33 فیصد نے اس کو کسی حد تک درست بتایا۔ 13 فیصد کا کہنا تھا بہت کم سچ ہے 8 فیصد نے اس کو صحیح قرار نہیں دیا۔ ایک فیصد نے رائے نہیں دی، پاکستانی عوام سے پوچھا گیا کہ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کراچی آپریشن جاری رہنا چاہئے یا نہیں؟ 78 فیصد آپریشن جاری رہنے کے حامی تھے 21 فیصد کا کہنا تھا کہ اس کو بند ہونا چاہئے۔
ایک فیصد نے رائے نہیں دی۔ کراچی میں رینجرز کی کارکردگی پر اطمینان کے بارے میں 42 فیصد شہریوں کا کہنا تھا کہ انتہائی مطمئن ہیں۔ 40 فیصدنے کسی حد تک اطمینان ظاہر کیا، 6 فیصد مطمئن تھے نہ غیرمطمئن، 3 فیصد کسی حد تک غیرمطمئن تھے، 8 فیصد بہت غیر مطمئن تھے۔ ایک فیصد نے رائے ظاہر نہیں کی۔ کراچی آپریشن سیاسی ہے یا غیرسیاسی؟ 63 فیصد کا جواب تھا کراچی آپریشن غیرسیاسی ہے۔ 36 فیصد نے اس کو سیاسی قرار دیا۔ ایک فیصد خاموش رہے۔ جرائم پر کراچی آپریشن کے اثرات کے بارے میں سوال پر 8 فیصد شہریوں کا کہنا تھا کہ آپریشن کے باعث جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ 30 فیصد پاکستانیوں نے رائے دی کہ کسی حد تک اضافہ ہوا۔ 20 فیصد کا کہنا تھا کہ آپریشن سے کوئی فرق نہیں پڑا، 22 فیصد نے کہا کہ کسی حد تک کمی ہوئی ہے۔ 19 فیصد کے مطابق جرائم میں بہت کمی ہوئی ہے۔ ایک فیصد نے رائے نہیں دی۔
نائن زیرو پر رینجرز کا چھاپہ 74 فیصد پاکستانیوں نے درست قرار دیدیا
5
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں