اسلام آباد( نیوزڈیسک)کسٹم حکام نے منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کا عبوری چلان تیا رکرلیاہے جوکہ اگلے ہفتے کسٹم کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے ماڈل ایان علی کے عبوری چالان میں ایئرپورٹ ، ایف بی آر کے ریکارڈ اور ایان علی کی جانب سے جمع کروائے گئے دستاویزات کو حصہ بنایاہے جو کہ آئندہ ہفتے کسٹم کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔چالان کے متن میں کہا گیاہے کہ ایان علی کو بینظیر ایئرپورٹ سے ڈالر بیرون ملک کے جاتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیاگیاتھا ااور ایان علی کی جانب سے برآمد کیے گئے ڈالر ز کا ابھی تک کوئی قانونی ثبوت بھی نہیں دیا گیا۔کسٹم عدالت کے سپیشل جج نے کسٹم حکام کو 14روز میں تفتیش کر کے چالان عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔