ملتان (نیوز ڈیسک) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ان کیلئے جوڈیشل کمیشن سے بڑا فورم کوئی نہیں، عمران خان کے الزامات کو غلط ثابت کروں گا۔یمن کی صورتحال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے ہماری جانیں بھی حاضر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل اسمبلی میں قانون سازی کے ذریعے ہوتی تو اچھا تھا تاہم کمیشن بہتر فورم ہے جہاں عمران خان کے الزامات کو جھوٹا ثابت کروں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ درست سمت میں کام کر رہی ہے، 2011ءمیں کراچی کے نو گو ایریاز کو ختم کرنے کی تجویز دی تھی۔