ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

یمن میں محصور 176 پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کا طیارہ وطن واپس پہنچ گیا

datetime 3  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا آباد(نیوزڈیسک)یمن میں محصور 176 پاکستانی شہریوں کو کو لے کر پی آئی اے کا طیارہ بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گیا۔پی آئی اے کی ایئر بس 310 یمن میں محصور 176 پاکستانیوں کو جبوتی سے لے کر پاکستان واپس پہنچی جنہیں چینی بحری جہاز کے ذریعے عدن سے جبوتی پہنچایا گیا تھا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم اور چیرمین پی آئی اے نے مسافروں کا استقبال کیا۔اس موقع پر خواجہ آصف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یمن سے زیادہ تر پاکستانیوں کو نکال لیا گیا ہے، اگر صنعا ایئرپورٹ آپریشنل ہوا تو وہاں سے بھی پاکستانیوں کو نکالا جائے گا اور امید ہے اگلے 2 دنوں میں تمام پاکستانیوں کو واپس لے آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چند سو پاکستانی مکلا، صنعا اور حدیدہ میں اب بھی موجود ہیں جنہیں جلد از جلد نکالنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ یمن کی کشیدہ صورت حال کے باعث وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر محصور پاکستانیوں کی واپسی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور چند روز قبل بھی پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے 502 شہریوں کو وطن واپس پہنچایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…