اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت پاکستان نے چین سے 8 آبدوز خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔وزارت دفاع کے اعلیٰ عہدیدار ریئر ایڈمرل مختار خان کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا ہے پاکستان نے چین کے ساتھ تاریخ کی سب سے بڑی ڈیل کر لی ہے جس میں پاکستان ایک ہی وقت میں 8 آبدوز خریدے گا۔انہوں نے بتایا کہ وزارد دفاع کی سٹینڈنگ کمیٹی کی جانب سے فیصلے کی توثیق کی گئی ہے اور اور اس سے متعلق فیصلہ منگل کو ہونے والی میٹنگ کے ریکارڈ کا بھی حصہ ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ قومی سلامتی کی کمیٹی نے بھی آبدوز خریدنے پر آمادگی ظاہر کی ہے اور معاشی معاملات پر بھی چین سے بات چیت چل رہی ہے۔
عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری تنازع کا حل تلاش کر لیا : ایران
اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ نے اس معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بہت بڑا معاہدہ ہے۔دفاعی تجزیہ کاروں کی جانب سے اس خبر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے اس معاہدے سے پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا اور پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہو گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس معاہدے سے بھارت کو کافی پریشانی لاحق ہوگئی ہے۔