کراچی (نیوز ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان 11 کھلاڑیوں کی ٹیم کھلاتے رہے ہیں حکومت چلانے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے، ملک کو تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں پرویز مشرف نے کہا کہ الیکشن فوج کی نگرانی میں ہونے چاہئیں، ملک میں بیڈ گورننس ہے تبدیلی آنی چاہیے۔ عشرت العباد بہت اچھے گورنر رہے ہیں، حکومت کو وزیراعلیٰ چلاتا ہے گورنر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف آپریشن مثبت قدم ہے، صوبوں کا قیام ضروری ہے اس سے فیڈریشن مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قابلیت پر بھی شک ہے وہ گورننس کے حوالے سے کوئی سمجھ نہیں رکھتے۔ 11 کھلاڑیوں کی ٹیم تو چلاسکتے ہیں ملک نہیں، صوبے میں حکومت کرنا ملک میں حکومت کرنے سے مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی کی تنظیم سازی کررہے ہیں، بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں گے۔
عمران خان حکومت چلانے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے: پرویز مشرف
30
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں