اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ ہفتے سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ اگلے 48 گھنٹے (منگل تک) جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مغربی ہوائیں ملک کے مغربی حصوں کو لپیٹ میں لے رہی ہیں اور جمعرات تک یہ علاقہ ان ہواﺅں کی لپیٹ میں ہو گا۔ عہدیداروں کے مطابق حالیہ بارشوں نے سیلابی صورتحال پیدا نہیں کی ہے تاہم جڑواں شہروں میں تیز ہوائیں اور گرج چمکم کے ساتھ بارشوں کا کا امکان ہے۔ دریں اثناءراولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے میٹرو بس کے کنٹریکٹر آف پروجیکٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ شیشوں کا حفاظتی انتظامات کریں کیونکہ بارشوں سے تعمیراتی کام متاثر ہو سکتا ہے۔