جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

قومی لائحہ عمل کے تحت مختلف جرائم میں ملوث 32 ہزار سے زائد افراد گرفتار

datetime 29  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)دہشت گردی کے خلاف قومی لائحہ عمل کے تحت ملک بھر میں کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ وزیر اعظم نواز شریف کو پیش کر دی گئی جس کے مطابق اب تک مختلف الزامات کے تحت 32 ہزار 347 افراد کو گرفتار کیا گیا۔وزیر اعظم کو ارسال کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی پنجاب میں 14 ہزار 791، سندھ میں 5 ہزار 517، خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 461، بلوچستان میں 84، اسلام آباد میں 405، آزاد کشمیر میں ایک ہزار 394، گلگت بلتستان میں 83 اور فاٹا میں 91 کارروائیوں میں مختلف الزامات کے تحت 32 ہزار 347 افراد کو گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران 61 مجرمان کو پھانسی دی گئی جن میں سے 47 کو پنجاب، 11 کو سندھ، ایک کو خیبرپختونخوا اور 2 مجرمان کو آزاد کشمیرمیں تختہ دار پر لٹکایا گیا، اشتعال انگیز تقاریر اور مواد کی تشہیر پر مجموعی طور پر 887 مقدمات درج کئے گئے جب کہ وفاقی تحقیقی ادارے نے حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم کی ترسیل پر 64 مقدمات درج کئے اور 83 افراد کو گرفتار کر کے 10 کروڑ 17 لاکھ روپے برآمد کئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تمام کارروائیوں کے دوران 18 ہزار 855 افغان پناہ گزینوں کو وطن واپس بھیجا گیا جب کہ 3 لاکھ 54 ہزار 672 کا اندراج کیا گیا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…