ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

یمن میں محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے جانے والی پرواز تاخیر کا شکار

datetime 29  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)یمن میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے قومی ایئرلائن کی پہلی خصوصی پرواز کی روانگی مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ یمن کے مختلف علاقوں میں 3 ہزار پاکستانی موجود ہیں جن میں سے ایک ہزار افرادیمن کے شورش زدہ علاقوں میں رہائش پذیر ہیں اور وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔ پاکستانی سفارت خانے کی کوششوں سے 600 افراد پر مشتمل پہلا قافلہ حدیدہ پہنچ گیا ہے۔ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے کراچی ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن کے دو طیارے مخصوص کردیئے گئے ہیں جن میں سے پہلی خصوصی پرواز پی کے 7001 حدیدہ روانہ ہونے کے لئے تیار ہے جسے کیپٹن محسن آپریٹ کررہے ہیں، پرواز کے ذریعے 504 افراد کو واپس لایا جائے گا تاہم سیکیورٹی کلئیرنس نہ ہونے کی وجہ سے روانگی میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ پاک بحریہ کے 2 جہاز یمن سے پاکستانیوں کے محفوظ انخلا کے لیے بحیرہ احمر پہنچ رہے ہیں۔واضح رہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کی پیش قدمی روکنے کے لئے سعودی عرب کی سربراہی میں خلیجی ممالک کا اتحاد فضائی کارروائی کررہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…