ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’محکمہ اینٹی کرپشن میں کوئی کام رشوت کے بغیر نہیں ہوتا‘‘ افسر اپنے ہی ادارے کیخلاف پھٹ پڑا

datetime 29  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)محکمہ اینٹی کرپشن میں بہتری اوراس کی استعدادکار بڑھانے کے لیے افسران سے مانگی گئی تجاویزمیں ایک افسرنے اپنے ہی محکمہ کا پوسٹ مارٹم کرڈالا جس میں کہاگیا ہے کہ کرپشن کے کسی بھی کیس کی تحقیقات کاآغاز کرپشن اور پھر اس کااختتام بھی کرپشن پرہی ہوتا ہے، مختلف عہدوں پرتعینات افسران میں سے کوئی بھی موجودہ عہدے کااہل نہیں۔دستاویزات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی طرف سے محکمے میں تحقیقاتی نظام میں مزید بہتری اور استعداد کار بڑھانے کے لیے صوبے بھرمیں موجود محکمے کے افسران سے تحریری تجاویزطلب کی گئی تھیں۔ محکمے کے ایک ڈائریکٹر سطح کے افسر نے بھجوائی جانے والی اپنی تجاویز کا موضوع ’’کرپشن وِدان اینٹی کرپشن‘‘ رکھاہے اور محکمے کامزید پوسٹمارٹم کرتے ہوئے لکھاکہ مذکورہ محکمے کی بنیادی ذمے داری کرپشن کا تدارک ہے لیکن خود محکمے کے اندراتنی کرپشن ہے کہ کسی بھی کیس کی تحقیقات کا آغاز اور پھر اس کا اختتام کرپشن پرہی ہوتا ہے۔
افسران کوسرکاری خط وکتابت تک نہیں آتی اوروہ دوسرے لوگوں کو باقاعدہ رقم کی ادائیگی کرکے یہ کام کراتے ہیں، محکمے میں کوئی بھی کام بغیررشوت کے نہیں ہوتا۔ اس سلسلے میں جب ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب انوررشید سے ان کاموقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا توانھوں نے کہاکہ اس بارے میں مجھے کوئی علم نہیں تاہم ایسی دستاویزات مختلف شعبہ جات میں سرکولیٹ ہوئی ہیں۔ وہ آئندہ ایک دو روزمیں اس امرکی چھان بین کرکے ہی کوئی موقف دے سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…