مردان (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں لینڈ کمپیوٹرائزیشن پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا ہے اور کہا ہے کہ 2017ءتک صوبے کے ہر ضلع کا لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائز ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونا مک مکا ہے اور دونوں جماعتیں میثاق جمہوریت کے نام پر مک مکا کی سیاست کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک سے سٹیٹس کو کا خاتمہ چاہتی ہے تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے اور انہیں بنیادی ضروریات زندگی میسر ہوں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف خیبرپختونخواہ کے گورنر ہاﺅس میں آ کر کہہ رہے تھے کہ انہیں نیا خیبرپختونخواہ نظر نہیں آ رہا۔ کیسے نظر آیا کیونکہ ہماری اور نواز شریف کی سوچ میں بڑا فرق ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ پچاس ارب روپے سے میٹرو کا پراجیکٹ لگایا جائے اور بڑی کمیشن بنائی جائے، تعلیم نہ ہو اور تھانوں سے انصاف بھی نہ ملے بس بڑے بڑے پراجیکٹس ، پل اور سڑکیں بنا کر کمیشن بنائی جائے تو نیا خیبرپختونخواہ بن جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایسا نہیں سوچتی کیونکہ سڑکیں اور پل بنا کر اگر ملک اور قومیں بن جاتی ہیں تو پھر ملک ریاض کو وزیراعظم بنا دیا جائے کیونکہ اس سے بہتر یہ کام کوئی نہیں کر سکتا۔ قوم تب بنتی ہے جب حکومت ان کو سہولیات دیتی ہے اور انہیں آسانیاں فراہم کرتی ہیںنا کہ انہیں ٹھوکریں ماری جائیں۔
تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ مغربی ممالک میں زمینوں کا نظام کمپیوٹرائزڈ ہے اور اب خیبرپختونخواہ میں بھی 2017ءتک تمام لینڈ رجسٹریشن کا نظام کمپیوٹرائزڈ ہو جائے گا اور لوگوں کیلئے مزید سہولت پیدا ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹواری نظام نے عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے کیونکہ پٹواری خود کیساتھ ساتھ اوپر والوں کو بھی ارب پتی بنا دیتا ہے اور کئی پٹواری تو ایسے ہیں جو کئی سالوں سے ایک ہی جگہ پر بیٹھے ہیں کیونکہ پیسے جو بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پٹواری نظام کو ختم کر کے زمینوں کے معاملات کو کمپیوٹرائزڈ کر رہی ہے اور اب کوئی کسی کی زمین ادھر ادھر نہیں کر سکے گا۔
خیبرپختونخواہ میں عمران خان کا ایک اور کارنامہ
28
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں