جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سوچ بدل رہی ہے، بلوچستان بہتری کی جانب گامزن ہے

datetime 28  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں لوگوں کی سوچ تبدیل ہورہی ہے جو اب بہتری کی جانب گامزن ہے مایوسی کا دور ختم ہورہا ہے مجھے امن اور خوشحالی کی روشنی نظر آرہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسپورٹس فیسٹول کے حوالے سے منعقدہ آل پاکستان بین اللسانی محفل مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ مجھے بلوچستان کی سرزمین سے بہت محبت اور لگاؤ ہے یہاں کے لوگ بہت محبت کرنے والے محب وطن اور ملنسار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں ضرور ہے لیکن اب یہ مشکلات بہت کم رہ گئی ہیں، آج ہم جن حالات سے دوچار ہیں ایسے وقت میں شاعروں اور ادیبوں کا سب سے بڑا کردار ہے اور جس طرح آج کل دین کو مسخ کیا جارہا ہے ان حالات میں ہمارے علماء کرام کی ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں۔ کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ اس مشکل دور میں علماء دینی طور پر اور شاعر ادیب دنیاوی طور پر عوام کی درست رہنمائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر کتنے ہی برے حالات آئے لیکن عوام نے ان حالات کو اپنے سینوں پر جھیل کر زندگی کو رواں دواں رکھا ہے جو ایک زندہ قوم کی نشانی ہے۔ کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ دانشور ادیب مفکر مصنف اور شاعر ہمارا سرمایہ ہے اور ہم ان کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ مشاعرہ کی صدارت معروف شاعر وا دیب عابد شاہ عابد نے کی جس میں بلوچی، پشتو، پنجابی، براہوی، فارسی اور سرائیکی زبانوں کے شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔ ان شعراء میں سمیعہ بلوچ، عرفان صائم، قیوم بیدار، محسن چنگیزی، علی بابا تاج، محسن شکیل، ممتاز یوسف، عمر گل عسکر، وحید مہر سمیت دیگر شعراء شامل تھےْ اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ نے شعراء کی جانب سے پیش کئے گئے کلام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے اراکین صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحق اور یاسمین لہڑی نے بھی خطاب کیا جبکہ صوبائی وزراء نواب محمد خان شاہوانی، میر مجیب الرحمن محمد حسنی سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے اس میں شرکت کی۔ مشاعرہ کا اہتمام صوبائی محکمہ ثقافت و کھیل کی جانب سے کیاگیا تھا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…