جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

میری گاڑی سے کوئی مجرم نکلے تو اس کےخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے ، پرویز رشید

datetime 28  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ کراچی میں صرف جرائم پیشہ عناصرکےخلاف آپریشن ہورہا ہے ، میری گاڑی سے کوئی مجرم نکلے تو اس کےخلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے ،یمن میں پاکستانیوں کو جنگ زدہ علاقوں سے نکالنے کےلئے کوششیں جاری ہیں ،جلد پاکستانی امن والے علاقے میں پہنچ جائینگے ، سعودی عرب میں مقدس مقدمات ہیں ، سعودی کی سلامتی کا دفاع ہم سب کے فرائض میں شامل ہے ، کوئی خطرہ ہواتو بھرپور کر دار ادا کرینگے ۔ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ اگر کوئی بھی کرمنل کسی سیاسی جماعت کے دفتر کو استعمال کرتا ہے کسی سیاسی جماعت کا پرچم لگا کر اپنی مجرمانہ کارروائیاں کرتا ہے تو اس کے خلاف ایکشن پر تمام سیاسی جماعتیں رضا مند ہیں ایم کیو ایم نے بھی اس ایکشن کی حمایت کی ہوئی ہے کراچی میں ہم صرف جرائم پیشہ عناصر کےخلاف کارروائیاں کررہے ہیں اگر کسی مجرم کا تعلق مسلم لیگ (ن)کے ساتھ کیوں نہ ہوں ؟ اس کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے وزیر اطلاعات نے کہاکہ اگر کوئی کرمنل پرویز رشید کی گاڑی میں بیٹھے اس کو بھی پکڑا جانا چاہیے ، اس کو قانون کے حوالے کر نا چاہیے اور اسے اس کے گناہوں کی سزا ملنی چاہیے یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ یمن میں انخلا کا عمل جاری ہے اور ہم پاکستانی بھائیوں کو جلد سے جلد جنگ زدہ علاقوں سے نکالنا چاہتے ہیں ہم کوئی دیر نہیں کرینگے جو موقع میسر ہوگا ہم پاکستانیوں کو جنگ زدہ علاقوں سے نکالیں گے وزیراطلاعات و نشریات نے کہاکہ سعودی عرب برادر اسلامی ملک ہے مقدس مقامات سعودی عرب میں ہیں کروڑوں لوگ عمرے کےلئے جاتے ہیں ہر سال لاکھوں لوگ حج کےلئے جمع ہوتے ہیں عبادت کےلئے جاتے ہیں اوراس ملک اور سلامتی کا دفاع کر نا ہم سب کے فرائض میں شامل ہے کوئی خطرہ ہوگا تو پاکستان بھرپورکر دار ادا کریں گے ایک سوا ل کے جواب میں پرویز رشید نے کہاکہ وزیر دفاع نے جو اسمبلی میں بیان دیا ہے وہی پاکستان کا موقف تھا ۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…