جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

مجھ پر فائرنگ کرنے والے وہ لوگ ہیں جن کا پیسہ تھا ،والد ایان علی

datetime 28  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماڈل اداکارہ کے والد راجا محمد حفیظ نے کہا ہے کہ مجھ پر فائرنگ کرنے والے وہ لوگ تھے جن کا پیسہ تھا ،کافی عرصہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہے ،منی لارنڈرنگ کیس میں بیٹی ایان علی نے سارا ملبہ اپنے اوپر لے لیا ہے۔ہفتہ کے روز ڈی ایچ کیو میں ایان علی کے والد راجہ محمد حفیظ نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ آج صبح بیٹی ایان علی سے ملنے کیلئے گوجر خان سے راولپنڈی جارہا تھا کہ جناح ہوٹل کے قریب ملزموں نے مجھ پر فائرنگ کردی اور گولی میرے کندھے پر لگی جس سے میرا کندھا ناکارہ ہوگیا ہے ۔راجہ محمد حفیظ نے کہا کہ مجھ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان وہ لوگ ہیں جن کا پیسہ تھا اور یہ لوگ کافی عرصہ سے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ،انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے اور دونوں نے ہیلمنٹ پہن رکھی تھی،انہوں نے کہا کہ انہیں بیٹی ایان علی سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے ،ائیر پورٹ پر پکڑے جانے والا پیسہ ایان علی کا نہیں ہے ،ایان علی نے سب کچھ اپنے اوپر لے لیا ہے اور ملزموں کا نام نہیں بتا رہی اور میری بیٹی پر مسلسل دباﺅ ڈالا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ مجھے میری بیٹی ایان علی سے ملاقات کرائی جائے تا کہ میں اپنی بیٹی کو سمجھا سکوں تاکہ اصل ملزمان کیفرکردار تک پہنچ سکیں،انہوں نے کہا کہ مجھ اس لئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ میں منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ملزمان کے چہرے نقاب کرنے کیلئے بیٹی سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں ،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے انہیں اور ان کے خاندان کو تحفظ کیلئے سکیورٹی دی جائے ۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…