منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ملک کیلیے کچھ نہیں کیا، پرویزمشرف

datetime 28  مارچ‬‮  2015 |

ملتان(نیوز ڈیسک)ال پاکستان مسلم لیگ کے قائد پرویز مشرف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے ا ج ملک کا بچہ بچہ اور فردتبدیلی کے حق میں ہے پاکستان میں تبدیلی انی چاہیے اپنے دور اقتدار میں کہا اور اج بھی کہتاہوں کہ ائی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی سپورٹ نہیں چاہیے کیونکہ پاکستان کے پاس تمام وسائل اور صلاحیت ہے جس کی وجہ سے ہم اپنے پاؤں پرکھڑے ہو سکتے ہیں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ایک یا دو دفعہ نہیں4/4 مرتبہ حکومتیں کیں لیکن عوام کو سوائے بدحالی کے کچھ نہیں دیا۔اے پی ایم ایل اج ملک کی بڑی جماعت بن چکی ہے جوترقی اور خوشحالی کے نظام میں اپنا صحیح کردار اداکرسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روزممتاز ابادکے علاقہ میں ال پاکستان مسلم لیگ ملتان ضلع کے زیراہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن سے وڈیولنک سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پرویز مشرف نے مزیدکہا کہ جہاں بیرونی خطرات ہیں وہاں پراندرونی خطرات بھی ہیں لیکن حکومت کچھ نہیں کررہی ہے۔انھوں نے کہاکہ جب میں99ء میں ایا تو اس وقت بھی ملک کی معاشی حالت خراب تھی اور اج اس سے بھی بدترہے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے بار بار باریاں تولیں لیکن ملک و قوم کیلیے کچھ نہیں کیا،اج ملک میں مہنگائی، بے روزگاری کرپشن اور دہشت گردی ہے بجلی و گیس لوڈشیڈنگ نے کاروبار تباہ کردیے میں عوام کے جذبات کی قدر کرتا ہوں ائند ہ انے کا موقع ملا تو ملک کو ترقی و خوشحالی کے دورکی طرف لے جائیں گے، انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پاک فوج اور دیگر اداروں کا کردارلائق تحسین ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…