جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب میں انتہائی مطلوب 109 دہشت گردوں کی فہرست جاری

datetime 28  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تحریک طالبان ، القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے109انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی ہے اور ان کے سروں کی بھاری قیمت مقرر کر دی گئی ہے۔ ریڈ بک میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والی لاہور کی دو خواتین بھی شامل ہیں۔ ریڈ بک میں جن دہشت گردوں کے نام درج کیے گئے ہیں ان کا تعلق القاعدہ، لشکر جھنگوی، ٹی ٹی پی، لشکر خراساں، جیش محمد، قاری عبید اللہ گروپ اور بیت اللہ محسود گروپ شامل ہے۔ دہشت گردوں کے سروں کی قیمت ایک کروڑ سے پانچ لاکھ روپے تک ہے۔پانچ سے زائد دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب استاد طلحہ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے، امیر لشکر خراساں قاری عبید اللہ کے سر کی قیمت50لاکھ ہے۔ بے نظیر شہید کے قتل میں ملوث بیت اللہ محسود کے دہشت گرد قراراللہ کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے ہے۔ درہ ا?دم خیل کا طالبان کمانڈر طارق عرف کامی بھی ریڈ بک میں شامل ہے۔ذرائع کے مطابق انتہائی خطرناک دہشت گردوں کی ریڈ بک پنجاب پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کو ارسال کر دی گئی ہے جس کے بعد ان کی گرفتاری کو یقینی بنایاجائے گا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…