اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کو غلط فہمی ہوئی ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معاہدے میں فل سٹاپ یا کومے کی تبدیلی بھی نہیں کی گئی، لگتا ہے عمران خان کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے، انہیں سنی سنائی باتوں پر عمل نہیں کرنا چاہئے بلکہ تصدیق کرنے کے بعد ہی کوئی بات کرنی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ 20 مارچ کو طے ہوا تھا وہ ریکارڈ پر ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ جوڈیشل کمیشن بھی اسی ایم او یو کے تحت کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم او یو میں وہی تبدیلیاں کی گئیں جو تحریک انصاف کے ساتھ طے کی گئی تھیں اور اس معاملے میں عمران خان کے سامنے غلط بیان سے کام لیا گیا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر دونوں جماعتوں کی جانب سے لچک کا مظاہرہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایم او یو وجود میں آیا جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تاہم جو نکات تحریک انصاف کے ساتھ طے ہوئے تھے ان میں ضرور تبدیلی کی جائے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیر ترین ان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور عمران خان کے ابہام بھی جلد ہی دور ہو جائیں گے۔
ایم او یو پر قائم ہیں، عمران خان کو غلط بریف کیا گیا، جوڈیشل کمیشن معاہدے کے تحت ہی بنے گا
27
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں