واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی تھنک ٹینک نے خدشہ ظاہرکیاہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان جوہری ٹکراؤ کا خطرہ ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی تھنک ٹینک نے اس بات کاانکشاف کیاکہ دونوں ممالک باربار میزائل تجربات کرتے رہے ہیں اور حالیہ دنوں میں دونوں ممالک نے جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت والے میزائل کاکامیاب تجربات کیے ہیں جس کودیکھتے ہوئے خطے میں جوہری تصادم کے امکان کوخارج از امکان قرارنہیں دیا جا سکتا۔ بھارت کے مقابلے میں پاکستان کے پاس زیادہ جوہری ہتھیار ہیں اور ان جوہری ہتھیارں کی وجہ سے خطے میں اسلحہ کی دوڑ بھی شروع ہو چکی ہے،حالات کو دیکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی وقت جنگ چھڑسکتی ہے۔