کراچی (نیوزڈیسک) ملکی تاریخ کا پہلا لیکوئیفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) شپ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے۔ حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ قطرکی کمپنی ایگزیلریٹ کا جہاز ایک لاکھ 47 ہزار کیوبک فیٹ ایل این جی لے کر کراچی پورٹ پہنچا۔حکام نے مزید بتایا کہ جہاز کو اینگرو ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ (ای ٹی پی ایل) پر پہنچنے میں پانچ گھنٹے لگیں گے جہاں اسے ساڑھے 6 بجے آف لوڈ کیا جائے گا، جس کے بعد ایل این جی کو سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کے نیٹ ورک میں شامل کردیا جائے گا۔سوئی سدرن گیس کمپنی بعد ازاں اسے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے زمزمہ۔ سوان گیس اسٹیبلشمنٹ کو ٹرانسفر کردے گی۔وزارت پیٹرولیم کے حکام کے مطابق ایل این جی کا معاہدہ شفاف اور بہترین ڈیل کے تحت کیا گیا ہے اور ایل این جی، ری گیسی فیکیشن کے بعد آئی پی پیز کو فراہم کی جائے گی۔آئی پی پیز نے سوئی ناردرن کمپنی کے ساتھ ایل این جی خریداری کیتمام معاملات طے کرلیے ہیں، اس طرح بجلی کی پیداوارمیں لاگت میں 3 سے5 روپے فی یونٹ کمی آئے گی۔جبکہ دوسرے مرحلے میں کھاد کے کارخانوں کو درآمدی گیس فراہم کی جائے گی اور ایل این جی کی سپلائی میں بتدریج اضافہ کرکے 40 کروڑ کیوبک فٹ یومیہ تک سپلائی کی جائے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں