اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے عرفان قادر کا سپریم کورٹ بطور وکیل وکالت نامہ معطل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے گزشتہ روز بغیر وکالت نامے مقدے میں پیش ہونے پر وضاحت طلب کی جس پر عرفان قادر نے عدالت میں ناروا سلوک اور تلخ جملوں کا استعمال کیا۔جس کے باعث عدالت نے عرفان قادر کا سپریم کورٹ کے بطور وکیل وکالت نامہ معطل کر دیا۔ وکیل عرفان قادر کاکہناہے کہ عدالت کو میرے سندھ پولیس کے وکیل ہونے پر اعتراض ہے لیکن میں نے سندھ حکومت کا وکیل بن کر کوئی غلطی نہیں کی۔عرفان قادر نے کہاکہ انہیں جسٹس جواد پر یقین نہیں ہے اور انہیں بینچ سے الگ کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی پولیس کسی جج کے ماتحت نہیں ہیں۔