جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

سندھ میں خام تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت

datetime 26  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) آئل اینڈ گیس کمپنی (اوجی ڈی سی) نے سندھ میں خام تیل کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اس کمپنی کی جانب سے کیے گئے ایک اعلان کے مطابق ٹنڈو الہ یار کے قریب سے ایک کنویں سے ایک ہزار پچانوے بیرل کی مقدار میں خام تیل روزانہ نکالا جاسکے گا۔او جی سی ڈی کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد رفیع نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ کمپنی ایک مہینے کے بعد 70 کروڑ روپے مالیت کا تیل اس کنویں سے حاصل کرنا شروع کردے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کنویں میں شیل گیس بھی موجود ہے۔محمد رفیع نے کہا کہ اس کمپنی نے سورگی کے کنویں سے گیس حاصل کی تھی اور سترہ ملین کیوبک فٹ گیس دکھنی پلانٹ کو فراہم کی تھی۔او جی ڈی سی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ دریافت ملک کے تیل کے ذخائر میں ایک اہم اضافہ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ سندھ میں ہونے کی وجہ سے ایک اہم دریافت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’عام طور پر خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں اس طرح کی بڑی دریافتیں ہوئی ہیں، لیکن سندھ میں ایسی دریافتیں انتہائی کم ہوتی ہیں۔‘‘تیل کی ملکی پیداوار تقریباً 80 ہزار بیرل روزانہ ہے، جبکہ اوجی ڈی سی روزانہ چھیالیس ہزار بیرل تیل روزانہ پیدا کررہی ہے۔کمپنی کے ترجمان نے کہا ’’ہم نے تیس جون تک پچاس ہزار بیرل خام تیل روزانہ حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ تیل پیدا کرنے والے دیگر ملکوں کے برعکس پاکستان میں کھدائی کی لاگت کہیں زیادہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’’یہ دریافت جس کنویں سے ہوئی ہے، اسے پولی ڈیپ ون کہا جاتا ہے، اس کو چار ہزار میٹر سے زیادہ گہرائی تک کھودا گیا تھا۔ جبکہ سعودی عرب میں خام تیل چار سو سے پانچ سو میٹر پر پایا جاتا ہے۔‘‘



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…