اسلام ا باد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس جواد ایس خواجہ کی کوششیں رنگ لے ا ئیں چیف جسٹس نے سائلین کو اردو میں نوٹس بھجوانے کی تجویز منظور کرتے ہوئے اس کے لیے باقاعدہ احکام جاری کردیے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے چیف جسٹس کو تجویز دی تھی کہ سائلین کو نوٹس سمیت دیگر کئی اہم عدالتی معاملات انگریزی میں ہونے کی وجہ سے سمجھ نہیں ا تی جس کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے اور بعض اوقات کیس کی سماعت بھی ملتوی کرنا پڑجاتی ہے، اس لیے کیاہی بہتر ہوکہ تمام تر نوٹس اردو زبان میں جاری کیے جائیں جس پر چیف جسٹس نے ان کی تجویز منظور کرلی۔