جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

رینجرز نے مزید علاقوں سے بیریئرز اور رکاوٹیں ہٹادیں

datetime 26  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)ڈی جی رینجرزکی جانب سے بیریئرز اوررکاوٹیں ہٹانے کی مہلت ختم ہونے کے بعد رینجرز نے مزید علاقوں سے بیریئرز اور رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ شروع کردیا۔متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر نائن زیرو اور اس سے ملحقہ گلیوں سے بیریئرز نہ ہٹانے کی درخواست پرپولیس اور رینجرزحکام نے عزیزا باد کا دورہ کیا، تفصیلات کے مطابق ڈی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی ہدایت پرمختلف علاقوں میں لگے بیریئرز اور دیگر رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے سندھ رینجرزکی جانب سے ا پریشن شروع کردیا گیا،گزشتہ روز بھی سندھ رینجرز کے اہلکاروں نے جہانگیر روڈ، مارٹن کوارٹرز، پٹیل پاڑہ اور مزار قائد کے وی ا ئی پی گیٹ کے سامنے واقع بنگلوں سمیت دیگر علاقوں میں سڑکوں اور گلیوں میں قائم بیریئرز ،کنکریٹ بلاکس اوردیواریں گرا کر گلیوں اور سڑکوں کو کلیئر کردیا۔
رینجرزکے ترجمان کا کہنا ہے کہ کلفٹن، پی ای سی ایچ ایس، نرسری، ناظم ا باد، لانڈھی، کورنگی اور گلشن اقبال سمیت مختلف علاقوں میں لگے بیریئرزکوہٹادیا گیا ہے، سڑکیں اورگلیاں کلیئرکردی گئیں،رینجرز کی جانب سے بیریئرز ہٹانے کا کام بلا تفریق جاری رہے گا، رینجرز اہلکاروں نے گیشن کٹر کی مدد سے بیریئر کاٹ کر اپنے قبضے میں لیے،بعض مقامات پر دیواریں کھڑی کرکے راستے بند کیے ہوئے تھے جنھیں رینجرز اہلکاروں نے ہتھوڑے مارکر دیواریں گرادیں جس کے بعد گلیوں اور سڑکوں کو ا?مدو رفت کے لیے کھول دیا گیا، ایس پی لیاقت ا باد ڈویڑن طاہر نورانی کے مطابق پولیس اور رینجرزکی بھاری نفری نے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں فیڈرل بی ایریا بلاک 10،14،15 اور 20کا گشت کیا اور سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
پولیس اور رینجرز حکام نے ان علاقوں میں جہاں پر اب تک بیرئیرز اور دیگر رکاوٹیں لگی ہوئی تھیں انھیں فوری طور پر ازخود ہٹانے کے احکام جاری کیے،اس سے قبل پولیس اوررینجرزکی نفری نے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو اور اس کے اطراف بھی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا،2 روز قبل متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں کی جانب سے رینجرز حکام کو ایک خط ارسال کرکے نائن زیروکی سیکیورٹی سے متعلق خدشات کا اظہارکیا گیا، درخواست کی گئی تھی کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیروکے اطراف لگے کچھ بیریئرزکو نہ ہٹایا جائے جبکہ اس خط کی فوٹو کاپی پولیس کو بھجوائی گئی تھی جس پر پولیس اور رینجرز حکام نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سمیت ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن اور ڈاکٹر صغیر احمد کی جانب سے نشاندہی کیے گئے بیریئرز اور دیگر رکاوٹوں کے حوالے سے رینجرز حکام نے جائزہ لیا،ایس پی طاہر نورانی نے بتایا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے نشاندہی کیے گئے بیریئرز اور دیگر رکاوٹوں کو لگے رہنے یا ہٹانے کا فیصلہ رینجرز حکام کرینگے تاہم اس حوالے سے پولیس کو کوئی ہدایت نہیں ملی ہے ، نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے بعد مکا چوک سمیت دیگر مقامات سے متحدہ کی جانب سے رکاوٹیں اور بیریئرز ہٹا دیے گئے تھے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…