منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

فرعون کی طرح الطاف حسین کا وقت بھی قریب آگیا ہے، عمران خان

datetime 26  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فرعون کی طرح الطاف حسین کا وقت قریب آگیا ہے اور وہ الطاف حسین کو شکست دینے کے لئے اگلا جلسہ کراچی میں کرنے جارہے ہیں۔ میر پور آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان نے کہا کہ انہیں جلسے میں عوام کو دیکھ کر الطاف حسین کا جلسہ یاد آگیا، جس میں لوگوں کو زبردستی لایا جاتا ہے، الطاف حسین لندن سے ٹیلی فون پر تقریر کرتے ہیں اور ان کے جلسے میں زندہ لاشیں بیٹھی ہوتی ہیں جو ڈرتے ہیں کہ اگر نہ ہنسے تو کوئی انہیں گولی ماردے گا۔ فرعون کی طرح الطاف حسین کا وقت قریب آگیا ہے اور وہ الطاف حسین کو شکست دینے کے لئے اگلا جلسہ کراچی میں کرنے جارہے ہیں۔ تحریک انصاف کے چیرمین کا کہنا تھا

مزید پڑھئے:دنیا کا انوکھا ترین بازار جہاں دلہنوں کو فروخت کے لیے پیش کیا جاتاہے

کہ نواز شریف اور آصف زرداری اوپر سے لڑتے ہیں اور اندر سے بھائی بھائی ہیں لیکن اب وہ ان دونوں کی پارٹنر شپ کو توڑ چکے ہیں، جلد ہی گو نواز گو ہونے والا ہے کیونکہ جوڈیشل کمیشن بننے والا ہے جس میں ہم ثابت کردیں گے کہ ان کا مینڈیٹ جعلی ہے، عوام تیاری کرلیں 2015 انتخاب کا سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں چھوٹا سا طبقہ امیر ہوتا جارہا ہے، بڑے بڑے سیاست دان اپنی دولت باہر لے جارہے ہیں، اس وقت ملک سے باہر سب سے زیادہ دولت نواز شریف اور آصف زرداری کی ہے، اس لئے عوام ان سیاسی جماعتوں کو ہر گز ووٹ نہ دیں جن کی دولت اس ملک میں نہ ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…