ٹنڈو اللہ یار ( نیوز ڈیسک ) او جی ڈی سی ایل نے تیل کا ایک اور ذخیرہ دریافت کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر ٹنڈو اللہ یار میں او جی ڈی سی ایل نے تیل کا چوتھا کنواں دریافت کیا ہے جبکہ او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی کا کہنا ہے کہ اس نئے ملنے والے تیل کے ذخیرے سے یومیہ 1095 بیرل خام تیل حاصل کیا جا سکے گا جبکہ اس دریافت کے بعد یومیہ تیل کی پیداوار 43 سے 48 ہزار بیرل ہو گئی ہے۔
گذشتہ کچھ عرصے میں وطن عزیز میں تیل کے بڑے ذخیرے دریافت ہوئے ہیں اور اس دریافت سے تیل کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔