کراچی (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں کسی سیاسی جماعت کے خلاف آپریشن نہیں ہورہا اور وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک نے 3 سال کا سفر ڈیڑھ سال میں طے کیا۔کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں کسی سیاسی جماعت کے خلاف آپریشن نہیں ہورہا، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر شروع کیا گیا جس میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی جب کہ آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ بھی ملک میں بے امنی پیدا کرنے والوں کے خلاف ہے جس میں پاکستان کو بہت کامیابیاں مل چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013 میں ہم نے ملکی معیشت کا استحکام اور سماجی شعبے کی ترقی کے منشور کے تحت انتخابات میں حصہ لیا، اسی منشور کی وجہ سے وزیر اعظم نواز شریف کو عوام نے مینڈیٹ دیا جس کے باعث پاکستان نے 3 سال کا سفر نواز شریف کی قیادت میں ڈیڑھ سال میں طے کیا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آج کا پاکستان گزرے کل کے پاکستان سے بہت اچھا ہے، حکومت کے ٹھوس اقدامات کی وجہ سے مختصر وقت میں اہداف حاصل کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں جب کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہونے سے عام آدمی کو فائدہ پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے مسئلے کو حل کرنے پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے اور 2017 میں بجلی کی طلب اور رسد میں فرق ختم ہوجائے گا جب کہ کاروبار کے لئے بھی سازگار موحول فراہم کر رہے ہیں۔
نواز شریف کی قیادت میں ملک نے 3 سال کا سفر ڈیڑھ سال میں طے کیا، اسحاق ڈار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موسمی پرندے
-
مولانا طارق جمیل نے بچے سے ہاتھ کیوں نہیں ملایا اور بچہ کون ہے؟ وضاحت سامنے آگئی
-
ڈاکٹر سارنگ ہلاکت کیس میں اہم پیش رفت،مقتول کی اہلیہ مبینہ طور پر ملوث نکلی
-
عید الاضحیٰ کے دوران ملک بھر میں موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
-
بیرونِ ملک جانے والے پاکستانی شہریوں کو اہم ہدایت جاری
-
پاکستان کی ایران جنگ بندی کوششیں، یو اے ای ناراض، پاکستانی کارکنوں کی بے دخلی شروع، نیو یارک ٹائمز ک...
-
ایک میزائل، متعدد نشانے، بھارت کا’’مشن دیویاستر‘‘ کے تحت ایڈوانسڈ اگنی میزائل کا کامیاب تجربہ
-
پیٹرول کی قیمتیں کب کم ہوں گی؟ خواجہ آصف نے بڑی خوشخبری سنا دی
-
پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبہ بھر میں آندھی اور بارشوں کے متعلق الرٹ
-
مزید 191 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیاں سامنے آ گئیں
-
ذوالحج 1447 ہجری کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟ سپارکو نے ممکنہ تاریخ بتا دی
-
آئی پی پیز کو دفن کر دیا ، اب بجلی کو اتنا سستا کرنے جا رہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کر کے را...
-
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش اور ژالہ باری کا امکان



















































