جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی متحدہ کے خاتمے کاخواب دیکھ رہی ہیں، فیصل سبزواری

datetime 25  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور جماعت متحدہ کے خاتمے کا خواب دیکھ رہی ہیں۔ فیصل سبز واری کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ پاکستان میں امیروں اورغریبوں کے لئے ایک ہی قانون ہو لیکن افسوس کی بات ہے کہ کراچی آپریشن کی آڑ میں ایک جماعت اور اس کے قائد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا متحدہ امن پسنداورجمہوری جماعت ہے، خودکش حملوں کو روکنے کے لئے نائن زیرو کے اطراف بیریئرز لگائے گئے لیکن ٹی وی اور سوشل میڈیا کے ذریعے ہماری کردارکشی کی جارہی ہے، آزادی صحافت میں ذاتی ایجنڈا نہ لایاجائے۔
فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی گدھ کراچی میں مردارنوچنے کے لئے پروازبلند

مزید پڑھئے:خوفناک بلاﺅں کا روپ دھارنے کی شوقین لڑکی

کر رہے ہیں، آئین کے تحت ہمیں سیاسی سرگرمیوں کا حق حاصل ہے، اپنے حقوق کے لئے ملک بھرمیں مظاہرے کریں گے اور عوام میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے کردار پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں، عدالتیں بتائیں کہ کیا ملک میں ایم کیوایم مخالف قانون بنادیاگیا ہے، بتایا جائے کہ نائن زیرو سے گرفتار افراد پر کون سا جرم ثابت ہوا ہے۔ این اے 246 پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے فیصل سبزواری کا کہنا تھا اس حلقے سے الطاف حسین کے منتخب نمائندے پہلے بھی جیتتے آئے ہیں اور اب بھی جیتیں گے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…