جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

سابق صدور کے گھروں سے بیریئرز اور دیگر رکاوٹیں نہ ہٹائی جائیں، محکمہ داخلہ کا ڈی جی رینجرز کو خط

datetime 25  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)محکمہ داخلہ سندھ نے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہر میں موجود پاکستان کے سابق صدور کی رہائش گاہوں کے باہر سے بیریئرز اور دیگر رکاوٹوں کو نہ ہٹایا جائے اور ایسا کرنے سے ان شخصیات کو سیکیورٹی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ارسال کیے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی رہائش گاہ کلفٹن بلاول ہاؤس کے باہر رکاوٹیں نصب ہیں جبکہ زمزمہ کے علاقے میں سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کی رہائش گاہ اور ڈیفنس میں سابق قائم مقام صدر پاکستان محمد میاں سومرو کی رہائش گاہ کے باہر بھی سیکیورٹی کے حوالے سے بیریئرز اور رکاوٹیں لگائی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی جانب سے شہر بھر میں لگائے گئے بیریئرز اور دیگر رکاوٹوں کو 72 گھنٹوں میں ہٹانے کا حکم دیا گیا جس کی مدت پیر کی رات12 بجے ختم ہوگئی جبکہ شہر کے بیشتر علاقوں میں شہریوں نے اپنی حفاظت کے لیے لگائے جانے والے بیریئرز ازخود ہی ہٹا دیئے جبکہ کچھ علاقوں میں رینجرز کی جانب سے بیریئرز ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…