جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بھتے کی پرچیاں ملنے پر تاجروں نے احتجاجاً دکانیں بند کردیں

datetime 25  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)ایم اے جناح روڈ کے تاجروں کو بھتے کی پرچیاں ملنے اور رقوم کے مطالبے کے لیے اندرون ملک سے فون کالز ا نے پر مشتعل دکانداروں نے احتجاجاً دکانیں بند کر کے احتجاج کیا، مظاہرین نے پتھراو کر کے ٹریفک معطل کرا دیا اور علاقے میں رینجرز کی نفری تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ا رام باغ کے علاقے ایم اے جناح روڈ ڈاو میڈیکل سگنل کے قریب تاجروں نے گاڑیوں پر پتھراو کر کے ٹریفک معطل کرا دیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی ، ایم اے جناح روڈ لائٹ ہاؤس کے قریب قائم اسپورٹس دیگر دکانداروں اور تاجر کو بھتے کی پرچیاں ملیں جبکہ کوئٹہ ، پنجاب اور اندرون ملک کے دیگر شہروں سے بھتے خوروں کی جانب سے فون کالز کر کے2لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا گیا، رقوم نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ایک دکاندار نے بتایا کہ پرچیوں اور فون کالز کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی لیکن پولیس نے دکانداروں کو تحفظ فراہم کرنے سے ٹال مٹول شروع کردی جس پر تمام دکانداروں نے ایسوسی ایشن سے رابطہ کیا، ایسوسی ایشن کے ممبران نے دکانیں بند کرا کر ایم اے جنا ح روڈ بلاک کردیا اور پولیس کے خلاف شدید احتجاج شروع کردیا۔احتجاج کے باعث ایم اے جناح روڈ ڈینسو ہال سے ٹاور تک بدترین ٹریفک جام ہوگیا، مشتعل دکانداروں نے الزام عائد کیا کہ تین روز سے جناح اسپورٹس اور دیگر چار دکانداروں کو فون پر نامعلوم افراد دھمکیاں دیں ، بھتہ خور کبھی پنجابی اور کبھی پشتو زبان میں بات کرتے ہیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ا?ئی جی سندھ کو تاجروں سے بھتہ ختم کرنے کا دعویٰ جھوٹا ہے کیونکہ لی مارکیٹ، کھجور بازار، جوڑیا بازار سمیت اولڈ سٹی ایریا کی دیگر مارکیٹوں سے باقاعدگی سے بھتہ وصولی جاری ہے جس کے بارے میں علاقہ پولیس بھی جانتی ہے، تاجروں کے احتجاج کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس افسران نے مشتعل تاجروں سے بات چیت کی اور انھیں یقین دہانی کرائی کے پولیس مارکیٹ کے لیے پولیس اہلکاروں کو تعینات کریگی جو تاجروں کو تحفظ فراہم کریگی تاہم مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انھیں پولیس پر بھروسہ نہیں لہذا مارکیٹ میں رینجرز کی نفری تعینات کی جائے پولیس افسر کی یقین دہانی پر دکاندار منتشر ہوگئے اور دکانیں دوبارہ کھول دیں، پولیس نے ایک گھنٹے کی جدو جہد کے بعد ٹریفک کی روانی بحال کرادی۔ایس ایچ او ا رام باغ عالم ڈہری نے بتایا کہ متاثرہ دکاندار کو تھانے طلب کیا ہے کہ وہ پولیس کو وہ نمبر دیں جس نمبر سے انھیں بھتے کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں ، دکانداروں نے پولیس کو بتایا کہ وہ مارکیٹ بند ہونے کے بعد رات میں تھانے ا کر مقدمہ درج کرائیں گے، واضح رہے تاجروں نے ایم اے جناح روڈ پر دکانوں کے باہر پوسٹر چسپاں کیے ہوئے ہیں جس میں وہ تمام موبائل فون نمبر لکھے ہیں جس سے ان کو بھتہ کے لیے فون کالز ا?تی ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…