اسلام آباد (نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تیار کر لیا ہے جب کہ باضابطہ شیڈول اپریل کے پہلے ہفتے میں جاری کیا جائیگا۔بلدیاتی انتخابات کے مجوزہ شیڈول کے مطابق خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات 30 مئی کو کرائے جائیں گے۔ امیدوار کاغذات نامزدگی 13 سے 17 اپریل تک جمع کرا سکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاعمل 20 سے 25 اپریل تک جاری رہیگا۔ جانچ پڑتال کے دوران کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کے خلاف اپیلیں 26 سے 28 اپریل تک کی جاسکیں گی۔ الیکشن ٹربیونل امیدواروں کی جانب سے دائراپیلیں 29 اپریل سے 4 مئی تک نمٹائے گا۔