جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

ذکی الرحمان کی نظر بندی ، سیکرٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں طلب

datetime 25  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو عدالتی حکم کے باوجود رہا نہ کرنے پر توہین عدالت کیس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ شاہد خان کو 14 اپریل کو ذاتی طور پر طلب کر لیا جبکہ ڈی سی او اوکاڑہ فیصل سلیم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کرانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ بدھ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی جانب سے وفاقی سیکرٹری داخلہ شاہد خان ڈی سی او اوکاڑہ فیصل سلیم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ۔جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت عالیہ میں پیش ہوئے ۔سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا 11مارچ 2015کو عدالت نے ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی ختم کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کئے تھے لیکن تاحال وزارت داخلہ اور ڈی سی او اوکاڑہ نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا۔ راجہ رضوان عباسی نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ ذکی الرحمان لکھوی کو ممبئی حملہ کیس اور اغواءکے مقدمے میں غیر قانونی طور پر قید رکھا گیا ہے ملزم کے خلاف وفاقی حکومت اور دیگر صوبائی حکومتوں کی جانب سے ممبئی حملہ کیس کے کوئی شواہد نہیں پیش نہیں کئے جا سکے ۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے ذکی الرحمان لکھوی کے 90دن کی نظر بندی کے احکامات ختم ہونے پر کیس کی سماعت کرتے ہوئے ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کو کالعدم قرار دے دیا تھا عدالت کو بتایا گیا کہ ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کے لئے وزارت داخلہ ، پنجاب حکومت کو بھی عدالتی فیصلے سے آگاہ کیا گیا جس پر عملدرآمد نہیں ہوا ۔ملزم کی جانب سے عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر وفاقی سیکرٹری شاہد خان اور ڈی سی اوکاڑہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے ۔ ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا ذکی الرحمان لکھوی صرف بیرونی ممالک کے دباﺅ کی وجہ سے رہا نہیں کیا جا رہا۔ ملزم کے بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور حکومت کی جانب سے عدالتی فیصلوں کا بھی مذاق اڑھایا جا رہا ہے ۔دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت عالیہ نے وفاقی سیکرٹری داخلہ شاہد خان کو ذکی الرحمان لکھوی توہین عدالت کیس میں ذاتی طور پر پیش ہونے کے احکامات جاری کر دیئے اور ڈی سی او اوکاڑہ فیصل سلیم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کرانے کا حکم جاری کر دیا عدالت نے ذکی الرحمان لکھوی کیس کی سماعت چودہ اپریل 2015 تک ملتوی کر دی ۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…