راولپنڈی (نیوزڈیسک)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مہ رخ عزیز تارڑ نے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے حنیف عباسی کے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف ایک ارب روپے کے ہرجانہ کے مقدمے میں عمران خان کو عدالتی حکم کے باوجود تاخیر کے ساتھ جواب داخل کرانے پر500 روپے جرمانہ کر دیا ہے۔عمران خان نے جواب داخل کرانے کے ساتھ عدالت کے دائرہ اختیار سماعت کو بھی چیلنج کر دیا ہے۔ عدالت نے یہ درخواست بھی سماعت کیلیے منظورکرتے ہوئے حنیف عباسی اور ان کے وکیل ملک غلام مصطفیٰ کندوال کو نوٹس جاری کر کے 4 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔ اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ عمران خان نے حنیف عباسی کیخلاف گفتگو اسلام ا?باد میں کنٹینر پر کی تھی، یہ کیس راولپنڈی کی کسی بھی عدالت میں دائر نہیں کیا جاسکتا۔