بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

پاکستان اورقطر کاتعلقات کومزید فروغ دینے پراتفاق

datetime 25  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قطرنے پاکستان اورخلیج تعاون کونسل کے درمیان آزادتجارتی معاہدے کی بھرپورحمایت کی ہے۔اس معاہدے سے پاکستان اور کونسل کے رکن ممالک میں معاشی اورتجارتی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔ قطرکے امیرشیخ تمیم بن حمادالثانی کے دورے کے اختتام پرجاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ پاکستان اورقطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے جن معاہدوں اورایم اویوز پردستخط ہوئے۔ قطرکے امیرنے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال قربانیوں کوسراہا اور کہاکہ پاکستان کے اس کردارسے دنیاکو محفوظ اوربہتر بنانے میں مددملی ہے۔
انھوں نے پاکستان کے عوام اورحکومت کابھرپور استقبال اورمہمان نوازی پرشکریہ اداکیا۔ انھوں نے وزیراعظم نوازشریف کوقطر کے دورے کی دعوت بھی دی جوانھوں نے قبول کرلی۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان اورقطر مختلف علاقائی اورعالمی معاملات پریکساں مو?قف رکھتے ہیں۔ اعلیٰ سطح کی بات چیت میں دہشت گردی کے تمام مظاہرکی بھرپور مذمت کی گئی اوراس کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون بڑھانے پراتفاق کیاگیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان اورقطر نے باہمی مفیدتعاون کومستحکم بنانے کے ترجیحی شعبوں کے طورپر توانائی، تجارت، معیشت، سرمایہ کاری، افرادی قوت اوردفاعی شعبوں میں اپنے تعلقات کومزید فروغ دینے پراتفاق کیا۔ وزیراعظم نے امیرقطر کی مدبر قیادت میں مملکت قطرکی ترقی کی تعریف کی اورپاکستانی حکومت اورعوام کی جانب سے قطرکی قیادت اورعوام کو فیفا2022 ورلڈکپ کی میزبانی پربھی دلی مبارکباددی۔
دریں اثنا قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی پاکستان کے 2 روزہ دورے کے بعد منگل کو واپس روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم نوازشریف ، وفاقی کابینہ کے ارکان، مسلح افواج کے سربراہان نے انھیں رخصت کیا۔ امیر قطر نے روانگی سے قبل شکر پڑیاں میں چیڑ کا پودا لگایا۔ انھیں نور خان ایئربیس سے رخصت کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…