کراچی (نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپنی جماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ اس موقع پر پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل خفیہ رائے شماری سے کی جائے گی جبکہ سی ای سی انٹرا پارٹی الیکشن میں الیکشن کمیشن کے فرائض بھی سر انجام دے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم میں الیکشن کے ذریعے ہی ذمہ داروں کا تعین کیا جاتا ہے جبکہ ایم کیو ایم ایل روشن خیال ، لبرل اور جمہوریت پسند جماعت ہے۔الطاف حسین کا مزید کہنا تھا ایم کیو ایم مذہبی رواداری ، اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی چاہتی ہے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان میں ایک ایسا معاشرہ چاہتی ہے جس میں غیر مسلموں کو بھی زندگی گزارنے کے یکساں حقوق حاصل ہوں۔یاد رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے بھی اپنی پارٹی میں انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کا اعلان کر رکھا ہے۔